ہیپاٹائٹس C کے لیے گھر پر مفت ٹیسٹ کروائیں

آپ گھر پر ایک سادہ ٹیسٹ کر کے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کو ہیپاٹائٹس C ہے۔

ہیپاٹائٹس C ایک ایسا وائرس ہے جو آپ کے جگر کو متاثر کرتا ہے۔ گولیوں کا کورس لینے سے اس کا علاج ممکن ہے۔

بہت سے افراد کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ہیپاٹائٹس C کا شکار ہیں۔ تاہم اگر آپ کو معلوم نہیں کہ آپ اس میں مبتلا ہیں، تو یہ آپ کے جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بعض اوقات جان لیوا کیفیات جیسے جگر کے کینسر یا جگر کے فیل ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹیسٹنگ اور علاج معالجہ

آپ گھر پر ایک مفت، خفیہ ہیپاٹائٹس C ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی انگلی سے خون لینے کے لیے سوئی چبھوئیں اور خون کے نمونے کا ٹیسٹ کروانے کے لیے بھیج دیں۔ اسے سیلف سیمپلنگ کہتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس C کا NHS کی جانب سے گولیوں کے مفت کورس سے علاج کیا جاتا ہے۔ ہیپاٹائٹس C میں مبتلا زیادہ تر افراد 8 تا 12 ہفتے گولیوں کا کورس مکمل کر کے صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس C کا جدید علاج اپنانے میں آسان ہے اور عموماً اس کے ضمنی اثرات بہت کم ہیں۔

ہیپاٹائٹس C کا علاج گولیوں یا کیپسولز کے ساتھ Interferon انجیکشنز سے کیا جاتا تھا۔ Interferon اب استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

خود کی جانچ آسان ہے۔

1. آرڈر کریں

ہیپاٹائٹس C کی مفت اور خفیہ ٹیسٹنگ کِٹ آرڈر کریں۔

2. اپنا خون کا نمونہ لیں

کِٹ میں انگلی سے خون نکالنے اور حاصل کرنے کے لیے ہر چیز شامل ہے۔

3. اپنا خون کا نمونہ ارسال کریں

اپنا خون کا نمونہ ہماری لیب میں ٹیسٹ کروانے کے لیے بھیجیں۔

4. اپنا نتیجہ حاصل کریں

ہم 2 ہفتوں کے اندر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے کے لیے آپ سے رابطہ کریں گے۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو NHS نگہداشتِ صحت کے پیشہ ورانہ ماہر آپ سے ٹیسٹ کے نتیجے پر بات کرنے کے لیے کال کریں گے۔

5. علاج کروائیں

اگر آپ کو ہیپاٹائٹس C ہے، تو NHS نگہداشتِ صحت کے پیشہ ور ماہر آپ کو صحت یاب ہونے کے لیے علاج کروانے میں مدد دیں گے۔

ٹیسٹ کٹ آرڈر کریں

جب آپ ٹیسٹ آرڈر کرتے ہیں، تو آپ کی تفصیلات اور ٹیسٹ کے نتائج محفوظ اور خفیہ رکھے جاتے ہیں۔