ٹیسٹنگ کا طریقہ کار

میری ٹیسٹنگ کِٹ میں کیا شامل ہے؟

میں اپنے خون کا نمونہ کیسے حاصل کروں؟

ٹیسٹنگ کے بعد کیا ہو گا؟


میری ٹیسٹنگ کِٹ میں کیا شامل ہے؟

گھریلو ٹیسٹنگ کِٹ سے آپ ہیپاٹائٹس C کے ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ لے سکتے ہیں۔

  • ہدایات
    ہدایات
  • نمونہ جمع کرنے والی ٹیوب
    نمونہ جمع کرنے والی ٹیوب
  • لینسٹس (آلہ جراحی)
    لینسٹس (آلہ جراحی)
  • الکحل وائپ
    الکحل وائپ
  • ٹرانسپورٹ کیس
    ٹرانسپورٹ کیس
  • پلاسٹر
    پلاسٹر

میں اپنے خون کا نمونہ کیسے حاصل کروں؟

گھر میں بحفاظت خون کا نمونہ لینے کے لیے ہماری ٹیسٹنگ کِٹ میں ہر چیز شامل ہے۔ آپ کو ٹیسٹ کا نتیجہ فوراً نہیں ملے گا۔ اپنی کِٹ میں موجود ڈاک کا جوابی لفافہ استعمال کر کے، آپ کو اپنے خون کا نمونہ جانچ کے لیے ہماری لیب میں بھیجنا ہو گا۔

خون کا نمونہ لینے کے بعد جتنی جلد ممکن ہو ارسال کرنے کی کوشش کریں۔ اگر خون کا نمونہ لینے کے 10 سے زیادہ دنوں بعد ہماری لیب میں آتا ہے، تو ہم اس کی جانچ نہیں کر سکیں گے، یا پھر آپ کا نتیجہ درست نہیں ہو گا۔

شروع کرنے سے قبل

اپنا خون کا نمونہ لینے سے کم از کم 30 منٹ پہلے پانی کا ایک بڑا گلاس پی لیں۔

گرم پانی سے ہاتھوں کو دھوئیں۔ اس سے خون کی گردش میں مدد ملتی ہے۔

1 مرحلہ

اپنی کِٹ باہر نکالیں، ٹیوب سے ڈھکن ہٹائیں اور ٹرانسپورٹ کیس کے کونے میں ٹیوب کو دھکیلیں، تاکہ یہ کھڑی ہو جائے۔

2 مرحلہ

لینسٹ کا اوپری ڈھکن اتاریں۔ اپنی انگلی کو الکحل وائپ سے صاف کریں۔

3 مرحلہ

لینسٹ کو اپنی انگلی کے سرے پر سختی سے تب تک دھکیلیں جب تک آپ کو کلک کی آواز نہ آئے۔ خون کا پہلا قطرہ ٹشو پیپر سے صاف کریں۔

4 مرحلہ

اپنی پوری انگلی کا سرے تک ہلکا سا مساج کریں۔ اگر آپ اپنی کلائی سے شروع کریں اور وہاں سے انگلی کے سرے تک مساج کریں تو اس سے زیادہ مدد مل سکتی ہے۔

5 مرحلہ

ٹیوب کو 400 لائن سے اوپر تک بھریں (اوپر کی لائن تک بہترین ہے)۔ اگر آپ کو مزید خون درکار ہے تو نئے لینسٹ کا استعمال کر کے کسی اور انگلی سے خون لیں۔

6 مرحلہ

پھر ٹیوب کا ڈھکن اس پر دبائیں یہاں تک کہ آپ کو کلک کی آواز آ جائے۔ آہستگی سے ٹیوب کو 3 بار اوپر اور نیچے کریں۔ اپنے خون کے نمونے کو ٹرانسپورٹ پیک میں رکھ کر جوابی خانے میں ڈال دیں۔ اس کو کسی بھی ڈاک خانے سے ارسال کریں۔

ہماری ویڈیو دیکھیں

ہماری ویڈیو خون کا نمونہ لینے کا طریقہ بتاتی ہے۔

ٹیسٹنگ کے بعد کیا ہو گا؟

جب آپ کے خون کا نمونہ ہماری لیب میں آ جاتا ہے، ہم اس کی جانچ کرتے ہیں اور آپ کو نتیجے سے آگاہ کرنے کے لیے کال کرتے ہیں۔

اس میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔