مرکزی مواد پر جائیں۔

ہیپاٹائٹس C ویب سائٹ کی رازداری کی پالیسی

uk کو Preventx کی جانب سے NHS انگلینڈ کے ساتھ شراکت داری میں چلایا جاتا ہے۔

یہ رازداری کی پالیسی اس بات کی وضاحت فراہم کرتی ہے کہ کسی بھی ایسے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیا ہوتا ہے، جو آپ ہمیں فراہم کرتے یا جو ہم آپ سے اکٹھا کرتے ہیں۔

ہم وقتاً فوقتاً اس رازداری کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں لہذا براہ کرم اس پالیسی کو باقاعدگی سے اور مستقبل میں کسی سروسز کے استعمال پر رضامندی دینے سے پہلے ملاحظہ کریں۔

 اہم بات یہ ہے کہ آپ کی معلومات کا اشتراک فریقین ثالث (جیسے NHS اور خیراتی اداروں) کے ساتھ کیا جا سکتا ہے جن کے ساتھ ہم آپ کی جاری نگہداشت جیسی سروسز کی فراہمی کے لیے شراکت کرتے ہیں۔ جب آپ ہماری سروس استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کو یہ واضح کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ذیل میں اس کی مزید تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔

ہماری سروسز بچوں کے لیے نہیں ہیں، اور ہم عمداً بچوں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا نہیں کرتے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ سروسز تک رسائی پانے اور استعمال کرنے کے لیے آپ کی عمر 16 سال اور اس سے زائد ہونی چاہیئے۔

1. ہماری تنظیم کے بارے میں معلومات

Hepctest.nhs.uk کو Preventx لمیٹڈ کی جانب سے چلایا جاتا ہے، جو کہ NHS انگلینڈ کے ساتھ سروس کے لیے مشترکہ ڈیٹا کنٹرولر ہے۔

Preventx اور اس کے شراکت دار فیصلہ کرتے ہیں کہ کس ڈیٹا پر عمل کاری کی جائے اور اسے کیسے منظم کیا جائے۔ یہ فیصلے ڈیٹا پروٹیکشن کی موجودہ قانون سازی کے مطابق کیے گئے ہیں۔

Preventx کمپنی نمبر 06603066 کے تحت انگلینڈ اور ویلز میں رجسٹرڈ ہے اور ہمارا رجسٹرڈ دفتر Meadowhall Business Park, Carbrook Hall Road, Sheffield, South Yorkshire, S9 2EQ میں واقع ہے۔

Preventx انفارمیشن کمشنر آفس (ICO) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، جو UK میں ڈیٹا پروٹیکشن کو منظم کرتا ہے، اور ہمارا رجسٹریشن نمبر Z1828250 ہے۔

اپنے ڈیٹا کے کنٹرول سے متعلق تمام درخواستوں کے لیے، براہ کرم ہمارے ڈیٹا پروٹیکشن افسر سے رابطہ کریں: [email protected]

Preventx Limited

Meadowhall Business Park

Carbrook Hall Road

Sheffield

S9 2QE

2. عمل کاری کے مقاصد

ہم hepctest.nhs.uk سروس کی آپ تک فراہمی کے تناظر میں آپ کے ڈیٹا پر عمل کاری کرتے ہیں۔ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کریں گے جن کے لیے ہم نے اسے اکٹھا کیا ہے، جیسا کہ ذیل میں سیکشن 3 میں بیان کیا گیا ہے، مثلاً جب آپ ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے رجسٹر ہوں گے۔

3. عمل کاری کی قانونی بنیاد

رضامندی - آپ کے ڈیٹا پر عمل کاری کرنے کے لیے ہم آپ سے رضامندی طلب کرتے تاکہ آپ کو ٹیسٹ کِٹ ارسال کی جا سکے، آپ کے ٹیسٹنگ کے نمونے حاصل کیے جا سکیں اور ٹیسٹ کے نتائج فراہم کر سکیں۔

عوامی مفاد - ذاتی ڈیٹا کی عمل کاری ہمارے لیے ضروری ہے تاکہ ہم آپ کے واپس ارسال کردہ نمونوں کا تجزیہ کریں اور آپ کو ٹیسٹ کے نتائج فراہم کریں۔

روک تھام، تشخیص اور علاج - زیادہ تر کیسز میں ہم ہیلتھ اور سوشل کیئر ایکٹ (2012) کے مطابق بیماری کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے سروسز کی فراہمی کے تناظر میں آپ کے ڈیٹا پر عمل کاری کرتے ہیں۔

4. ہم کیا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں

آپ سے متعلق جو معلومات ہم اکٹھی اور اسٹور کرتے ہیں وہ بنیادی طور پر ہمیں آپ کی واضح طور پر آرڈر یا درخواست کی گئی سروسز کی فراہمی کے قابل بناتی ہیں۔ بعض صورتوں میں، آپ مخصوص سوالات سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

ذاتی ڈیٹا - آپ کی فراہم کردہ معلومات ریکارڈ کی جاتی ہیں اور اس میں آپ کا پہلا نام، آخری نام، پتہ، پوسٹ کوڈ، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس، پیدائش کا ملک جیسی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

ہیلتھ ڈیٹا - خصوصی قسم کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا سکتا ہے، جس میں صنفی شناخت، منتقلی کا ممکنہ طریقہ، اور ٹیسٹ کے نتائج جیسا ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔

تکنیکی ڈیٹا - اس میں آپ کا انٹرنیٹ پروٹوکول (IP) ایڈریس، براؤزر کی قسم اور ورژن، ٹائم زون کی ترتیبات اور مقام، براؤزر کے پلگ ان کی اقسام اور ورژنز، آپریٹنگ سسٹم اور پلیٹ فارم، اور اس ویب سائٹ تک رسائی کے لیے دیگر ٹیکنالوجی جو آپ ڈیوائسز سے استعمال کرتے ہیں، شامل ہے۔

ترجیحی ڈیٹا - اس میں ہماری جانب سے مواصلات وصول کرنے پر آپ کی ترجیحات شامل ہیں۔

استعمال کا ڈیٹا - اس میں یہ معلومات شامل ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ اور سروسز کیسے استعمال کرتے ہیں۔

گمنام ڈیٹا - ہم رپورٹنگ یا تحقیقی مقاصد کے لیے گمنام ڈیٹا جیسے شماریاتی یا ڈیموگرافک ڈیٹا کا استعمال اور اشتراک بھی کرتے ہیں۔ گمنام ڈیٹا آپ کے ذاتی ڈیٹا سے اخذ کیا جا سکتا ہے لیکن ڈیٹا پروٹیکشن کے قانون میں اسے ذاتی ڈیٹا نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ یہ ڈیٹا آپ کی براہ راست شناخت ظاہر نہیں کرے گا۔ اس میں NHS انگلینڈ، UK ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی اور دفتر برائے صحت کی بہتری اور عدم مساوات (Office for Health Improvement and Disparities) کو قومی گمنام یا مجموعی لازمی ڈیٹا فراہم کرنا شامل ہے۔

5. آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے اکٹھا کیا جاتا ہے

ہم آپ سے اور آپ کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں بشمول:

براہ راست تعاملات - جب آپ ہم سے ٹیلیفون، ای میل، پوسٹ، آن لائن یا کسی اور طرح سے رابطہ کرتے ہیں۔ اس میں وہ ذاتی ڈیٹا شامل ہے جو آپ تب فراہم کرتے ہیں جب آپ:

- ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں۔

- مواصلات یا اشاعتیں موصول کرنے کے لیے سبسکرائب کرتے ہیں۔

- مارکیٹنگ معلومات آپ کو بھیجی جائیں، اس کی درخواست کرتے ہیں۔

- سروے مکمل کرتے ہیں۔

- ہمیں فیڈبیک دیتے ہیں یا ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔

کوکیز کا استعمال - کوکی ڈیٹا کی ایک چھوٹی سی مقدار ہوتی ہے، جس میں اکثر ایک منفرد شناخت کنندہ شامل ہوتا ہے جو ویب سائٹ کے کمپیوٹر سے آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون (جسے یہاں "ڈیوائس" کہا گیا ہے) کے براؤزر پر بھیجا جاتا ہے اور آپ کی ڈیوائس کی میموری میں محفوظ ہوتا ہے۔ اس بارے میں مزید پڑھیں کہ ہم اپنی کوکی پالیسی میں کوکیز کیسے استعمال کرتے ہیں [لنک]۔

6. خود کار فیصلہ سازی

آپ جن سروسز تک رسائی حاصل کرنے کے خواہاں ہو سکتے ہیں ہم ان سروسز کی اہلیت کی تصدیق کے لیے، مثال کے طور پر آپ کی رہائش گاہ اور عمر کے جغرافیائی پوسٹ کوڈ کی بنیاد پر خودکار فیصلہ سازی کا استعمال کرتے ہیں۔

7. ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا تب استعمال کریں گے جب قانون ہمیں اجازت دے۔ عام طور پر، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا درج ذیل حالات میں استعمال کریں گے:

-         Preventx درج ذیل ذاتی ڈیٹا (بذریعہ محفوظ ای میل ایکسچینج) اُس شراکت دار کے ساتھ شیئر کرے گا جو کسی بھی ٹیسٹ کے مثبت نتائج کے لیے مواصلات اور معاونت کا انتظام کر رہا ہو گا: آپ کا پہلا نام، آخری نام، تاریخِ پیدائش، موبائل نمبر، مثبت نتیجے کی تفصیلات

- آپ کے خون کے نمونے موصول کرنے، اسٹور کرنے اور تجزیہ کرنے کے لیے۔

آپ کے ٹیسٹ کے نتائج موصول کرنے، اسٹور کرنے، جائزہ لینے اور اس بارے میں آپ سے بات چیت کرنے کے لیے۔

- آپ کو اپنے ٹیسٹ کا نتیجہ اور جہاں مناسب ہو، متعلقہ فالو اپ رہنمائی فراہم کرنے کے لیے۔

سروس میں بہتری، پراڈکٹ یا معیار کی بہتری اور/یا تحقیق کے لیے، آپ کے ذاتی ڈیٹا کو گمنام کرنے کے لیے جیسا کہ متعلقہ ہو۔

ہم گمنام اور/یا مجموعی ڈیٹا کو دیگر تنظیموں جیسے NHS انگلینڈ، محکمہ صحت (بشمول UK ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی اور دفتر برائے صحت کی بہتری اور عدم مساوات (جسے پہلے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے نام سے جانا جاتا تھا)) کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

ہم اپنی سروس کے صارفین کے بارے میں ذاتی معلومات اوپر مذکور فریقین کے علاوہ کبھی بھی دوسروں پر ظاہر نہیں کریں گے لیکن ہم، موقع پر، انہیں اپنی سروس کے صارفین اور ہماری سروس پر وزیٹرز کے بارے میں مجموعی یا گمنام شماریاتی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

8. آپ کے ذاتی ڈیٹا کے وصول کنندگان

hepctest.nhs.uk اور ہماری شراکتی تنظیم NHS انگلینڈ دونوں کسی بھی مثبت ٹیسٹ کے نتائج کے جاری علاج کا انتظام کریں گے اور آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے رازداری کے سخت رہنما اصولوں پر عمل کریں گے اور تمام معلومات کو موجودہ یا مستقبل کی شراکت دار تنظیموں کی جانب سے سخت اعتماد میں لیا جائے گا۔

کسی بھی مثبت ٹیسٹ کے نتائج کے انتظام کے لیے ہمارے شراکت دار آپ کے ذاتی ریکارڈ اور ٹیسٹ کے نتائج تک محفوظ طریقے سے رسائی حاصل کر سکیں گے، اور بعض صورتوں میں اگر ایسا کرنے کی ضرورت ہو تو آپ کی معلومات کا اشتراک کر سکیں گے، لیکن ہمیشہ ڈیٹا پروٹیکشن کے قانون کی تعمیل کرتے ہیں۔

بعض اوقات آپ کو ہماری شراکت دار مترجم سروس سے مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جہاں یہ ضروری ہو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ hepctest.nhs,uk سروس تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کے درکار معاونت کے حصول کے لیے محدود ذاتی معلومات کا اشتراک ترجمانی سروس کے ساتھ کیا جائے۔

9. لیبارٹری ٹیسٹنگ

آپ کے خون کے نمونے کی جانچ Preventx کی ماہر لیبارٹری میں اور لیبارٹریز کے معیار کے نظام کے مطابق کی جائے گی۔ اس سروس کی وساطت سے کی جانے والی معیاری جانچ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے، اور مزید معلومات Preventx لیبارٹری سروسز کی دستاویز میں پڑھی جا سکتی ہیں (https://www.preventx.com/laboratory

براہ کرم نوٹ کریں کہ ٹیسٹنگ کے بعد کچھ ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری کی جانب سے برقرار رکھے جا سکتے ہیں۔ خون کے یہ نمونے انٹرنل اسٹڈیز، صحت عامہ کے اقدامات (جیسے UK ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کے ساتھ نگرانی کے کام یا تصدیقی مقاصد (جیسے کہ جراحی آلات کی توثیق کرنے) کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ان مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے خون کے نمونوں کو گمنام رکھا جائے گا اس لیے آپ کا نام، تاریخ پیدائش، رابطے کی تفصیلات، پتہ اور پوسٹ کوڈ جیسے ذاتی ڈیٹا کو ہمیشہ خارج کر دیا جائے گا۔

10. آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو حادثاتی یا غیر قانونی تلفی، نقصان، تبدیلی یا غیر مجاز افشاء سے بچانے کے لیے تکنیکی اور تنظیمی حفاظتی اقدامات کا اطلاق کرتے ہیں اور تمام ذاتی ڈیٹا UK میں محفوظ سرورز میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔

ہمارے سیکیورٹی کنٹرولز کی کارکردگی کا اندازہ اور تصدیق سالانہ طور پر کم از کم UK نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کے طے کردہ معیارات کے مطابق کیا جاتا ہے۔

11. ہم آپ سے کب اور کیوں رابطہ کریں

آپ کے رابطے کی ترجیحات کے مطابق ہم آپ کو SMS، ای میل، یا ٹیلی فون کے توسط سے مطلع کر سکتے ہیں:

- جب آپ کی سیلف سیمپلنگ کِٹ بھیج دیں گے۔

- تو نتائج معلوم ہو جانے پر ہم آپ کو پیغام بھیجیں گے۔

- اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے، تو NHS نگہداشتِ صحت کے پیشہ ورانہ ماہر آپ سے ٹیسٹ کے نتیجے پر بات کرنے کے لیے کال کریں گے۔

- اگر آپ اپنی ٹیسٹ کٹ فوراً واپس نہیں ارسال کرتے۔

- جب آپ کی کِٹ لیبارٹری آ جاتی ہے۔

- مستقبل میں آپ کو ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی یاددہانی کے لیے ماسوائے یہ کہ آپ دستبردار ہو گئے ہوں۔

جہاں ہمارے طبی شراکت دار آپ سے براہ راست رابطہ کریں گے۔

12. قانونی انکشاف

بعض اوقات ہمارا قانونی فرض ہوتا ہے کہ ہم دوسری تنظیموں کو ذاتی معلومات فراہم کریں۔

ہم آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک بھی کر سکتے ہیں، جہاں ڈیٹا پروٹیکشن قانون سازی کے تحت اجازت ہے، جسے مستثنیات کہا جاتا ہے، اور یہ آپ کی رازداری کی حفاظت سے زیادہ اہم ہے۔ ایسا اکثر نہیں ہوتا، لیکن ان حالات میں، ہم آپ کی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں:

جرم اور فراڈ کا پتا لگانے اور روکنے کے لیے؛ یا

- اگر عوام، ہمارے عملے یا دیگر پیشہ ور ماہرین کے لیے سنگین خطرات موجود ہوں؛ یا

- ان بالغان افراد کی حفاظت کے لیے جن کے بارے میں سوچا جاتا ہے کہ وہ خطرے میں ہیں، مثال کے طور پر اگر وہ کمزور ہیں، الجھن میں ہیں یا نہیں سمجھ سکتے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

ان تمام وجوہات کی بناء پر، اس سے پہلے کہ ہم آپ کے رازداری کے حق کو مسترد کر سکیں، خطرہ سنگین ہونا چاہیئے۔

اگر ہم آپ کی جسمانی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں یا محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں آپ کو دوسرے طریقوں سے نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، تو ہم یا ہمارے شراکت دار آپ سے اس پر بات کریں گے اور، اگر ممکن ہو تو، ایسا کرنے سے پہلے دوسروں کو اپنی صورت حال کے بارے میں بتانے کے لیے آپ سے اجازت لیں گے۔

ہم اب بھی آپ کی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں اگر ہمیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے دوسروں کے لیے خطرہ کافی سنگین ہے۔ اگر ایسا ہے تو، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم اس بات کو ریکارڈ کریں گے کہ ہم کون سی معلومات شیئر کرتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے ہماری وجوہات کیا ہیں۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ ایسا کرنا محفوظ ہے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہم نے کیا کام کیا ہے اور کیوں کیا ہے۔

13. ڈیٹا کی حفاظت

ہم نے جن مقاصد کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا جمع کیا ہے ان کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ معقول حد تک برقرار رکھیں گے، جس میں قانونی، انضباطی، ٹیکس، اکاؤنٹنگ یا رپورٹنگ کے مقاصد کو تسلی بخش حد تک پورا کرنا بھی شامل ہے۔ کسی شکایت کی صورت میں ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا طویل عرصے تک اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا اگر ہم واقعی مانتے ہوں کہ آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات کے سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کا امکان ہے۔

NHS ریکارڈز کے نظم کے حوالے سے طرز عمل کے ضابطے کے مطابق، آخری ریکارڈ شدہ اندراج کے بعد آپ کا ریکارڈ کم از کم 8 سال تک برقرار رکھا جائے گا۔ اگر آپ کی عمر 16 یا 17 سال ہے تو آپ کا ریکارڈ آپ کی اٹھارویں سالگرہ کے بعد کم از کم 10 سال تک برقرار رکھا جائے گا۔

اس مدت کے بعد، ہم ذاتی معلومات (جیسا کہ نام، گھر کا نمبر، سٹریٹ کا نام، ٹیلی فون نمبر اور ای میل) کو ایک گمنام ڈیٹا سیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے ہٹا دیں گے جو صرف شماریاتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔

14. آپ کے حقوق

Preventx کی جانب سے کون سی ذاتی معلومات استعمال کی جاتی ہیں، اور اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے، اس حوالے سے قانون آپ کو متعدد حقوق دیتا ہے۔ یہ حقوق آپ کو ہم سے درج ذیل کے بارے میں پوچھنے کی اجازت دیتے ہیں:

اپنے ذاتی ڈیٹا تک – رسائی حاصل کرنے کی درخواست (یا "زیر موضوع ڈیٹا تک رسائی کی درخواست") کریں۔ ہم نے آپ کے بارے میں جو ذاتی ڈیٹا برقرار رکھا ہے یہ آپ کو اس کی کاپی حاصل کرنے اور یہ چیک کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آیا ہم اس پر قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

ہم نے آپ کے بارے میں جو ذاتی ڈیٹا برقرار رکھا ہے - اس کی درستگی کے لیے درخواست کرنا۔ یہ آپ کو ہمارے پاس محفوظ کسی بھی نامکمل یا غلط ڈیٹا کو درست کرنے کے قابل بناتا ہے، اگرچہ ہمیں آپ کے فراہم کردہ نئے ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنا ذاتی ڈیٹا - حذف کرنے کی درخواست کریں۔ اس سے آپ وہاں ہم سے ذاتی ڈیٹا کو حذف کرنے یا ہٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں، جہاں ہمارے لیے اس پر عمل جاری رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ آپ کو وہاں ہم سے اپنے ذاتی ڈیٹا کو حذف کرنے یا ہٹانے کی درخواست کا حق بھی ہے جہاں آپ نے عمل کاری پر اعتراض کرنے کے اپنے حق کا کامیابی سے استعمال کیا ہے (ذیل میں ملاحظہ کریں)، جہاں ہم نے آپ کی معلومات پر غیر قانونی طور پر عمل کاری کی ہو یا جہاں ہمیں مقامی قانون کی تعمیل میں آپ کا ذاتی ڈیٹا مٹانے کی ضرورت ہو۔ تاہم، نوٹ فرمائیں کہ ہم شاید ہمیشہ مخصوص قانونی وجوہات کی بنا پر آپ کا ڈیٹا حذف کرنے کی درخواست کی تعمیل کے قابل نہ ہو سکیں، جس کی بابت آپ کی درخواست کے وقت آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا، اگر قابل اطلاق ہو۔ مثال کہ طور پر، جن معلومات پر ہم عمل کاری کرتے ہیں وہ آپ کے NHS ٹرسٹ میں آپ کی نگہداشت میں مصروف کلینیشنز کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی ہوں، تو ہم ہمیشہ حذف کرنے ("حقِ فراموشی") کی درخواستوں کو پورا نہیں کر پاتے، اور یہ ضروری ہے کہ آپ سروس تک رسائی سے پہلے اس بات کو سمجھ لیں۔

اپنے ذاتی ڈیٹا کی عمل کاری پر اعتراض - کرنا جہاں ہم اس پر براہ راست مواصلاتی مقاصد کے لیے عمل کاری کر رہے ہوں۔

اپنے ذاتی ڈیٹا کی عمل کاری کے محدود استعمال کی درخواست کرنا - جہاں آپ کو ڈیٹا محفوظ رکھنے کی ضرورت پڑسکتی ہے، یہاں تک کہ ہمیں مزید اس کے استعمال کی ضرورت نہ ہو کیونکہ آپ کو اس کا قانونی دعویٰ قائم کرنے، بروئے کار لانے یا اس کا دفاع کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

اپنا ذاتی ڈیٹا خود کو یا فریق ثالث کو منتقل کروانے کی درخواست کریں۔ ہم آپ کو، یا آپ کے منتخب کردہ فریق ثالث کو آپ کا ذاتی ڈیٹا منظم، عام استعمال، مشین سے پڑھے جانے والے فارمیٹ میں فراہم کریں گے۔ نوٹ کریں کہ یہ حق صرف خودکار معلومات پر لاگو ہوتا ہے جس کے لیے آپ نے ابتدائی طور پر ہمیں استعمال کرنے کی رضامندی دی تھی یا جہاں ہم نے آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کیا تھا۔

کسی بھی وقت رضامندی سے دستبرداری - جہاں ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری کے لیے رضامندی پر انحصار کر رہے ہیں۔ تاہم، یہ آپ کی رضامندی سے دستبرداری سے پہلے کی جانے والی کسی بھی عمل کاری کی قانونی حیثیت کو متاثر نہیں کرے گا۔ اگر آپ اپنی رضامندی سے دستبردار ہو جاتے ہیں، تو ہو سکتا ہے ہم آپ کو کچھ پراڈکٹس یا سروسز فراہم کرنے کے قابل نہ ہوں۔ اگر آپ کی اپنی رضامندی سے دستبرداری کے وقت ایسا ہوتا ہے تو ہم آپ کو مطلع کر دیں گے۔ رضامندی واپس لینے کا حق اور حذف کرنے کا حق فراہم کی جانے والی سروسز کی نوعیت اور اس ڈیٹا پر عمل کاری کے لیے ہمارے قانون کی بنیاد کی وجہ سے شاید لاگو نہ ہو۔ ہم آپ کے ریکارڈ سے ذاتی شناخت کرنے والی معلومات کو ہٹانے کی درخواستوں پر غور کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے پاس جو ڈیٹا ہے وہ گمنام ہے، جو کہ ہمیں اپنے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ہم ہمیشہ حذف کرنے ("حقِ فراموشی") کی درخواستوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں، اور یہ ضروری ہے کہ آپ سروس تک رسائی سے پہلے اس بات کو سمجھ لیں۔ ہم عام طور پر ایسے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کے قابل ہوتے ہیں جہاں کوئی طبی تعامل نہ ہوا ہو (مثلاً جہاں آپ نے کسی سروس میں اندراج اور مشاورت مکمل نہ کی ہو)۔

اگر آپ اوپر بیان کردہ کسی بھی حقوق کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ڈیٹا پروٹیکشن افسر سے [email protected] پر رابطہ کریں

ہمیں آپ سے مخصوص معلومات کی درخواست کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے تاکہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے میں ہمیں مدد مل سکے اور آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے (یا آپ کے دیگر حقوق کو استعمال کرنے کے لیے) آپ کے حق کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدام ہے کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کسی ایسے فرد پر ظاہر نہ کیا جائے جس کو یہ حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ آپ کی درخواست کے حوالے سے ہمارے جوابی ردعمل میں مدد دینے کی خاطر ہم آپ سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہم تمام جائز درخواستوں کا ایک ماہ کے اندر جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ عموماً ہمیں جواب دینے میں اس صورت ایک ماہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے کہ اگر آپ کی درخواست پیچیدہ ہو یا آپ نے متعدد درخواستیں کی ہوں۔ اس صورت میں، ہم آپ کو آگاہ کر کے اپ ڈیٹ رکھیں گے۔

اگر آپ اپنے ذاتی ڈیٹا پر ہماری عمل کاری کے طریقے یا ہماری طرف سے موصول ہونے والے جواب سے مطمئن نہیں ہیں تو، آپ کو نگران کار اتھارٹی برائے UK کے پاس شکایت درج کروانے کا حق حاصل ہے جو کہ دفتر برائے انفارمیشن کمشنر (ICO) ہے۔

ICO کی رابطہ جاتی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ٹیلی فون: 0303 123 1113

ویب سائٹ: https://ico.org.uk/make-a-complaint/

 15. فریق ثالث کے لنکس

آپ ہماری ویب سائٹ پر فریق ثالث ویب سائٹس کے لنکس تلاش کر سکتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کی اپنی رازدارنہ پالیسیز ہیں جو آپ کو ملاحظہ کرنی چاہیئیں۔ ہم کسی بھی صورت میں ان کی پالیسیز کی کوئی ذمہ داری یا لائیبیلیٹی قبول نہیں کرتے کیونکہ ہم ان پر کوئی کنٹرول نہیں رکھتے۔

16. اس رازداری کی پالیسی میں تبدیلیاں

ہم اس رازداری کی پالیسی کو زیر جائزہ رکھیں گے، اور ہم اسے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں مثال کے طور پر تاکہ ہم اپنی سروسز میں کی گئی تبدیلیوں کی عکاسی کر سکیں یا قانون یا بہترین طرزِ عمل میں تبدیلیوں کی عکاسی کر سکیں۔

مستقبل میں اس رازداری کی پالیسی میں کی گئی کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کو اس صفحے پر پوسٹ کیا جائے گا۔ یہ مارچ 2023 میں آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔ ہم اس صفحے پر دستاویز کا نیا ورژن پوسٹ کر کے اور تاریخ کو اپ ڈیٹ کر کے آپ کو کسی بھی تبدیلی کی اطلاع دیں گے۔ ہم ان اپ ڈیٹس کے بارے میں اپنے بلاگز اور نیوز چینلرز پر بھی اطلاع دیں گے۔ ہم ذاتی ڈیٹا کی عمل کاری اور ہماری جانب سے اس کے استعمال کو متاثر کرنے والی تمام اہم تبدیلیوں کے بارے میں آپ کے منتخب کردہ مواصلاتی رابطے سے آپ کو مطلع کرنے کا عزم کریں گے۔